حیدر آباد 22 جنوری (یو این آئی) ڈاوس کے عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں تلنگانہ کیلئے 40,232 کروڑ روپئے کی بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے بعد وزیر اعلی ریونت ریڈی حیدر آباد واپس ہو گئے۔
پیر کی صبح ریاستی وزرا، عہدیداروں
نے ان کا بیگم پیٹ ایر پورٹ پر استقبال کیا۔
ڈاوس کے گذشتہ سال کے اجلاس میں یہ تلگور یاست صرف 19,900 کروڑ روپئے کی ہی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دینے میں کامیاب رہی تھی تاہم اس مرتبہ بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں وزیر اعلی کامیاب رہے۔