: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدر آباد ۔ 7 دسمبر (یو این آئی) ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلی کے طور پر آج دو پہر ٹھیک ایک بجکر 4 منٹ پر ریونت ریڈی نے شہر حیدر آباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم عظیم الشان تقریب میں حلف لیا۔ گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوند را را جن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ان کے ساتھ وزرا ملو بھٹی وکر امار کا، اتم کمار ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سیتکا، کونڈا سر یکھا، سرید ھر بابو، پی سرینواس ریڈی، ٹی ناگیشور راو، دامودر راج نرسمها، سدرشن ریڈی، پونم پر بھا کرنے بھی حلف لیا۔ کانگریس کے سر کردہ لیڈران بشمول پارٹی کے صدر ملکار جن کھر گے سونیا گاندھی ،
راہل گاندھی، پرینکا گاندھی ، وزیر اعلی کر ناٹک سدارامیا ، ان کے نائب ڈی کے شیو کمار ، کرناٹک کے کئی وزراء اور پارٹی لیڈر ان کے علاوہ دوسری ریاستوں کے پارٹی لیڈران نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے 300 افراد کے ارکان خاندان بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری تقریب میں تقریبا ایک لاکھ 30 ہزار افراد شریک ہوئے۔ کانگریس کی مرکزی قیادت نے وسیع تر مشاورت کے بعد اس اہم ترین عہدہ کے لئے ریونت ریڈی کے نام کو قطعیت دی تھی۔ اس تقریب میں ریاست کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں پارٹی لیڈران اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔