: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد، 17 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے اسمبلی کو بتایا کہ اگر تلگو ریاستوں میں یونیورسٹیوں اور اداروں کا نام ایک ہی ہے تو انتظامی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے انہوں نے وضاحت کی کہ تلنگانہ میں یونیورسٹیوں اور اداروں لو کے نام
تلنگانہ کی ممتاز شخصیات سے تبدیل کئے جارہے ہیں۔ تلگو یونیورسٹی کا نام تبدیل کرنے ، ایس سی کی درجہ بندی اور بی سی ریزرویشن سے متعلق بل پیش کرنے کے دوران اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کو تجویز پیش کر رہے ہیں کہ چرلہ پلی ریلوے ٹرمینل کا نام پوٹی سری راملو کے نام پر رکھا جائے۔