حیدرآباد18مئی(یواین آئی)درجہ حرارت میں اضافہ کے پیش نظروزیراعلی تلنگانہ نے پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگرام کو ملتوی کردیا ہے۔
یہ پروگرام 20مئی سے ہونے والا تھا تاہم
اس کو اب 3جون سے شروع کیاجائے گا۔
پروگرام کے دوران ریاستی حکومت کے مقاصد پر موثرعمل کرنے کے سلسلہ میں منتخب نمائندوں اور عہدیدروں کی درخواست پر وزیراعلی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔