حیدرآباد 28دسمبر(یواین آئی)بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو کو مسلمانوں کے مُلا قرار دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نظام آباد سے نمائندگی کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ چندرشیکھرراو وزیراعلی کے
نقاب میں مسلمانوں کے مُلا بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف نظام آباد ضلع میں احتجاجی جلسہ کی اجازت دینے پر چندرشیکھرراو حکومت کو شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ ہر حال میں مرکزی حکومت سی اے اے اور این آر سی پر عمل کرکے رہے گی۔