حیدرآباد،23جون(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اس ماہ کی 28تاریخ کو ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔
کیمپ آفس پرگتی بھون میں 10بجے دن ہونے والے اس
اہم اجلاس میں ریاست میں پلے پرگتی(گاوں کی ترقی)، پٹنا پرگتی(شہروں کی ترقی)پروگرام پر عمل کا وزیراعلی جائزہ لیں گے۔
بعد ازاں عہدیداروں کو اس خصوص میں مختلف ہدایات بھی دیں گے۔