حیدرآباد 4 مارچ (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی اور وزیر آبپاشی اتم کمار ، جو نئی دہلی کے دورہ پر ہیں، نے آج صبح دہلی میں مرکزی وزیر خوراک پر ہلاد جوشی کے ساتھ ریاست میں اناج کی خریداری اور سیول سپلائی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں
یہ تجویز کیا گیا کہ اس شعبہ میں بہتری کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر انہوں نے ریاست سے جمع دھان کے 14,68.94 کروڑ روپے کے بقایا جات کے ساتھ ساتھ پر دھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت فراہم کر دہ چاول سے متعلق 343.27 کروڑ روپے کے بقایا جات جاری کرنے کی اپیل کی۔