حیدرآباد5اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ میں لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال ودیگراْمور پرتبادلہ خیال کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ بدھ کی صبح 11.30بجے پرگتی بھون میں محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران کے ہمراہ ایک اعلی سطحی اجلاس منعقدکریں گے۔
امکان ہے کہ مذکورہ اجلاس
میں ریاست میں لاء اینڈ آرڈرکی صورتحال، خواتین کی سلامتی، جنگلات کا تحفظ، چوبینہ کی اسمگلنگ کی روک تھام و نیز گانجہ اوردیگرمنشیات کے استعمال پر قابو پانے جیسے اْمور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں امکان ہے کہ ان اْمورسے متعلق ضروری فیصلے بھی کیے جائیں گے۔