حیدر آباد 15 فروری (یو این آئی) تلنگانہ میں کابینہ میں توسیع کی اطلاعات کے درمیان وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آج اے آئی سی سی کے سینئر لیڈ رولوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات تقریباً 45
منٹ تک 10 جن پتھ میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں ریاست کی تازہ سیاسی صور تحال اور مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت کی گئی جب تلنگانہ میں حال ہی میں حکومت کی جانب سے ذاتوں کا سروے کیا گیا۔