حیدرآباد27مئی (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراوجمعہ کو 11.30بجے دن سدی پیٹ ضلع میں کونڈاپوچماں ساگر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
دنیا کے انجینئرنگ کے شاہکار کالیشورم پروجیکٹ کے حصہ کے طورپر وزیراعلی کے چندرشیکھرراواس
دن دریائے گوداوری کے پانی کو اونچی سطح پر اٹھانے کی شاندار تقریب میں شرکت کریں گے۔
دریائے گوداوری سے پانی کو لکشمی بیریج (میڈی گڈہ)کے مختلف مراحل سے لفٹ کرواتے ہوئے کونڈا پوچماں ساگر ریزروائر میں پمپ کروایاجائے گاجس کی اونچائی 618میٹرس ہے۔