حیدرآباد31اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ضلع جنگاوں کے کونڈاکنڈلہ میں پہلی ”رعیتو ویدیکا“ کا افتتاح کیا۔
حکومت کے اس قدم کامقصد کسانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم
پر لاتے ہوئے ان کی پیداوار پر بھاری رقم حاصل کرنے کو یقینی بنایا ہے۔
حکومت نے تمام اگری کلچرایکسٹنشن آفیسرس کے کلسٹرس میں اس طرح کے رعیتو ویدیکا کی تعمیر کے لئے 572.22کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں۔