حیدر آباد ، 11 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اسے ریونت ریڈی نے مدھیہ پردیش کے جبل پور کے قریب پیش آنے والے المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جس میں حیدرآباد کے ناچارم علاقے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد
ہلاک ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حکام کو چوکس کر دیا اور زخمیوں کے بہتر ممکنہ علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عہدیداروں کو متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے تمام ضروری امدادی اقدامات کرنے کے احکامات بھی دیے۔