حیدرآباد،21جون(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے ضلع ورنگل میں ملٹی سوپر اسپیشلٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔
انہوں نے ضلع کے
دورہ کے موقع پر ورنگل سنٹرل جیل کے مقام پر اس اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔
60ایکڑ اراضی پر 24منزلہ سوپر اسپشلٹی اسپتال کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔