حیدرآباد15اگست(یواین آئی)تلنگانہ بھرمیں یوم آزادی تقاریب، کورونا وبا کی وجہ سے سادگی کے ساتھ منائی گئی۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنی قیام گاہ و کیمپ آفس پرگتی بھون میں قومی پرچم
لہرایا۔
حکمران جماعت ٹی آرایس کے پارلیمانی پارٹی لیڈرکیشوراو،مشیر اعلی راجیو شرما،چیف سکریٹری سومیش کمار،ڈی جی پی مہیندر ریڈی اور دیگر افراد ان محدود مدعوئیں میں تھے جن کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔