حیدرآباد،3 فروری(ذرائع) تلنگانہ حکومت 4 فروری (منگل) کو بلائے جانے والے خصوصی اجلاس کے دوران ذات (کاسٹ) سروے کی رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کرے گی۔
ریاستی کابینہ ذات
سروے کی رپورٹ کو منظور کرنے کے لیے اسمبلی اجلاس سے پہلے میٹنگ کرے گی، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پسماندہ طبقات (بی ایس سی) ریاست کی آبادی کا 56.33 فیصد ہیں، جن میں سے 10.08 فیصد بی سی مسلمان ہیں۔