حیدر آباد 19 فروری (یو این آئی) وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کابینہ کی توسیع پر توجہ مرکوز کر دی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے انتخابات قریب آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ
دو تین دن میں دہلی کا دورہ کریں گے جہاں پارٹی کے اعلی لیڈروں سے ان کی ملاقات ہوگی۔
لوک سبھا انتخابات سے قبل کا بینہ کی توسیع کو مکمل کرنے کے لیے مساعی شروع کر دی جائے گی۔