: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 18 مئی (ذرائع) ریاستی کابینہ کی میٹکنگ جمعرات کو یہاں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں ہوئی، میٹنگ میں جی او نمبر 111 کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، جو 1996 میں عثمان ساگر اور ہمایت ساگر کے 83 دیہاتوں میں غیر قانونی صنعت کاری اور بھاری تعمیراتی
سرگرمیوں کو روکنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ میٹنگ کی کارروائی کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی حدود میں موجود اراضیات کے لیے نافذ قواعد و ضوابط ریونیو منڈلوں کے 84 دیہاتوں کی زمینوں کے لیے لاگو ہوں گے۔