حیدرآباد;19 مارچ(ذرائع) تلنگانہ کی اپوزیشن پارٹی، بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے ریاست کے مالیاتی چیلنجوں سے متعلق چیف منسٹر ریونت ریڈی کے حالیہ اعترافات پر سخت تنقید کی ہے۔بی آر ایس نے مس ورلڈ بیوٹی مقابلہ کی
میزبانی پر 200 کروڑ روپے خرچ کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھائے۔
بی آر ایس کے سینئر لیڈر کے ٹی راما راؤ نے ریاست میں 72ویں مس ورلڈ مقابلے کی میزبانی کے فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں نے اس طرح کے ایونٹ پر عوامی فنڈز خرچ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔