حیدرآباد24فروری(یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کورونا متاثرین کے لئے ضروری اشیا روانہ کی۔
بنڈی سنجے جو پارلیمنٹ میں حلقہ لوک سبھا کریم نگر کی نمائندگی کرتے ہیں، نے اپنے
حلقہ کے چیگُوتی دیہات کے کوویڈ19کے34 متاثرین کے لئے یہ اشیا بی جے پی کی طرف سے روانہ کیں۔
زعفرانی جماعت کے کارنوں نے 13قسم کی اشیا کو پالی تھین بیگس میں پیک کرتے ہوئے متاثرین کے گھروں تک پہنچایا۔