حیدر آباد 18 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ بی جے پی نے انتخابی منشور جاری کر دیا۔
مرکزی وزیر امیت شاہ نے یہ منشور حیدر آباد میں جاری کیا۔
اس منشور میں کئے گئے اہم وعدوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے کھاد پر دی جارہی فی ایکڑ 18000 روپے کی سبسیڈی کے علاوہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو کھاد اور بیج خریدنے کے لیے 2,500 روپے کی ان پٹ سبسڈی، ہر کسان کے لیے مفت فصل انشورنس کا نفاذ ، دھان کی امدادی قیمت 3 ہزار 100 روپے، ہلدی کے لیے مارکٹ انٹر وینشن فنڈ کا قیام ،
دلچسپی رکھنے والے کسانوں کو گائیوں کی مفت فراہمی ، نیشنل ہلدی بورڈ کے فیصلے کے مطابق نظام آباد ٹر مرک سٹی کا قیام ، ایس سیز اور ایس ٹیز کے لیے موجودہ تحفظات کا دوبارہ جائزہ، قبائلی برادریوں کے تحفظات میں آبادی کے مطابق اضافہ ،اند ور ماڈل کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ میں سینی ٹیشن ور کرس کو شریک مالکان کے طور پر تسلیم کرنا، سرکاری محکموں میں ایس سی اور ایر ٹی کے پسماندہ عہدوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں فوری طور پر پر کرنا اور بزرگ شہریوں کے لیے ایودھیا اور کاشی کا مفت سفر شامل ہے۔