حیدرآباد، 13/نومبر (یواین آئی)عوامی مسائل کو اٹھانے اور عوام میں بیداری کے لئے نکالی جانے والی بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی یاترا کے دوسرے مرحلہ کو ملتوی کردیاگیا ہے۔
اس ماہ کی 21تاریخ کوشروع
ہونے والی یاترا کے دوسرے مرحلہ کو ایم ایل سی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی وجہ سے ملتوی کردیاگیا ہے۔
بی جے پی کے لیڈروں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کی اس پرجاسنگرام یاترا کب شروع ہوگی اس کا اعلان جلد ہی کیاجائے گا۔