حیدرآباد،19اکتوبر(یواین آئی)تلنگانہ آرٹی سی ورکرس کے ریاست گیر بند کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ نے میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کردیاہے۔
ہڑتال اور تلنگانہ بند کے موقع پر
مسافرین کوراحت پہنچانے کے لئے ہر تین منٹ میں ایک میٹرو ٹرین چلائی جارہی ہے۔
اس طرح حیدرآباد میٹرو کی آمدنی میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ بسوں کی عدم دستیابی کے سبب لوگ میٹرو میں سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔