حیدرآباد،6 اگست(ایجنسی)اگست میں تلنگانہ میں شدید بارش کے باوجود ریاست میں 31جولائی تک 19فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
ریاست میں اس عرصہ کے دوران معمول کی بارش 373.4ملی
میٹر کے برخلاف 302.3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوگئی ہے۔ زیر زمین آبی سطح کا محکمہ جو ریاست کے 33اضلاع کے 589منڈلوں میں پانی کی سطح پر نظر رکھے ہوئے ہے، نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔