حیدرآباد، 25/نومبر (یواین آئی)تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی کوویڈ 19سے مثبت پائے گئے جس کے بعد ان کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایاگیا۔
معمول کے ہیلت چیک
اپ کے دوران اسپیکر نے اپنا کوویڈ کا بھی معائنہ کروایاجس میں ان کے مثبت پائے جانے کا پتہ چلا۔
اگرچہ کہ ان میں علامات نہیں پائی گئیں تاہم ڈاکٹرس کے مشورہ پر ان کو اسپتال میں داخل کروایاگیا۔