حیدر آباد 15 فروری (یو این آئی) تلنگانہ اسمبلی میں کئی ارکان نے آج وقفہ صفر میں اپنے
حلقوں کے مسائل اٹھائے۔ بی آرایس کے رکن پلارا جیشور ریڈی حکومت سے درخواست کی
کہ وہ دودھ کی پیداوار کرنے والوں کو بونس کے بقایا جات ادا کرے۔ خانہ پور کے ایم ایل اے ایم بھو جو نے کڑم پروجیکٹ کی مرمت کے لیے بجٹ میں 5 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کرنے پر اظہار تشکر کیا۔