حیدرآباد/10ڈسمبر(ایجنسی) تلنگانہ میں حال ہی میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں 1،821 امیدوارں انتخابی میدان میں تھے اور منگل کو ہونے والی گنتی میں ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے، ریاست کی 119 اسمبلی سیٹوں کے لیے سات ڈسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی، اور ان میں 73.20 فیصد ووٹنگ ہوئی، چیف الیکشن افسر
راجت کمار نے کہا کہ گنتی والے دن کے لیے بندوبست پورے کر لیے گئے ہیں، اسٹرنگ روم کی حفاظت کے لیے مرکزی پارلیمان فورسز تعینات ہیں.
انہوں نے بتایا کہ ای وی ایم کے انتخابی مرکز کے حساب سے باہر نکالا جائے گا اور گنتی والے مراکز میں رکھا جائے گا جہاں 14 ٹیبل ہونگے، سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے گی-