حیدرآباد۔ 7مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اسمبلی کو بتایا کہ سی اے اے،این پی آر اور این آر سی کے خلاف قرارداد اسمبلی میں منظور کی جائے
گی۔
انہوں نے گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث کے دوران مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر تفصیلی مباحث ہوں گے اوراس کے خلاف قرارداد منظور کی جائے گی۔