حیدرآباد۔17مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کانگریس مقننہ پارٹی لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمبلی میں زرعی قوانین اور ملک کے کسانوں کی تشویش پر بحث کا مطالبہ کیا۔
ان کے اس مطالبہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلی کے
چندرشیکھرراو نے واضح کیا کہ مختصر مباحث کئے جائیں گے،ریاستی حکومت نے پہلے ہی زرعی قوانین پر اپنے موقف کو واضح کردیا ہے جس پر ملو بھٹی وکرامارکا نے یاددہانی کروائی کہ ایوان میں ماضی میں بھی مرکز کے قوانین کے خلاف بحث ہوئی اور قراردادیں بھی منظور کی گئی ہیں۔