حیدرآباد19ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو نے گزشتہ سال ادا کردہ 27فیصد بونس کے برخلاف جاریہ سال سنگارینی کے ورکرس کو منافع کے طور پر 28فیصد بونس کا اعلان کیا۔
ریاستی حکومت کی ملکیت والی
سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹڈ(ایس سی سی ایل) پر دیئے گئے بیان یں چندرشیکھرراو نے کہا کہ جاریہ سال ہم منافع کے حصہ میں ایک فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے اسے28فیصد کررہے ہیں۔ 2018-19میں کمپنی کو اعظم ترین منافع 1765کروڑ روپئے کا ہوا۔