حیدرآباد/10جولائی(ایجنسی) تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیاہے۔ اس کے زیر اثر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے متحدہ اضلاع عادل آباد ،ورنگل، کھمم ، نظام آباد اور کریم
نگر میں مختلف مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج حیدرآبادمیں جاری کردہ ایک بیلٹین میں یہ بات بتائی۔