حیدرآباد7مئی(یواین آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں کیونکہ درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جارہا
ہے۔
دونوں ریاستوں کے اضلاع کے علاوہ مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔
محکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ 2تا 3دن مزید برقرار رہے گی۔