: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/7جون(ایجنسی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں کئی مقامات پر کل شب بارش ہوئی۔شہر حیدرآباد کے ملکاجگری، جوبلی ہلز، بنجاراہلز،پنجہ گٹی سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔بعض علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور گاڑی سواروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔بعض مقامات پر بجلی کی سپلائی میں بھی رکاوٹ کی شکایات ملی ہیں۔
تلنگانہ کے ضلع
بھد رادری کوتہ گوڑم میں بھی شدید بارش ہوئی۔ جوگولامباگدوال ضلع کے تملا چیرو دیہات میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔دوسری طرف آندھراپردیش کے وجئے واڑہ اور کرشنا اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔وجئے واڑہ میں بارش کے سبب مچھلی پٹنم بیچ فیسٹیول کے انتظامات میں رکاوٹ پیداہوگئی۔ڈیزاسٹر منیجمٹ کے افسروں نے الرٹ جاری کردیا ۔بارش کے سبب سڑکوں پر ڈرینج ابل پڑے ۔کئی مقامات پر درختوں کے گرنے اور بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی بھی شکایات ملی ہیں۔