حیدر آباد 2 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر زراعت کی ناگیشور راؤ نے کہا ہے کہ یہ زرعی عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرکاری فنڈز کو مستحق افراد تک پہنچائیں۔
آج وزیر موصوف نے حیدر
آباد کے مری چنار یڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تربیتی پروگرام میں زرعی عہدیداروں کو مختلف ہدایات دی۔ اس تربیتی پروگرام میں 140 سے زائد نئے تعینات ہونے والے زرعی عہدیداروں نے
شرکت کی۔