حیدرآباد۔ 5اپریل (یواین آئی)وزیرپنچایت راج تلنگانہ دیاکر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں حکمرانی بابا صاحب امبیڈکر اور بابو جگجیون رام کے جذبہ اورتحریک کے مطابق کی
جارہی ہے۔
سابق نائب وزیراعظم بابو جگجیون رام کے 115ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہوں نے ضلع جنگاوں میں ان کے مجسمہ پر پھول نچھاور کئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔