حیدرآباد، 16 اکتوبر (یو این آئی)کہتے ہیں کہ محبت اندھی ہوتی ہے جو نہ مذہب،ذات پات،رنگ، نسل،عمر کی قید کو نہیں دیکھتی بس ہوجاتی ہے۔
ایساہی ایک واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بھینسہ ٹاون
میں پیش آیا جہاں ایک 73برس کے عمر کے شخص نے اس بات کوواضح طورپر ثابت کردیا۔
اس نے اپنی عمر سے کہیں چھوٹی ایک 26سالہ خاتون سے شادی کرتے ہوئے عمر کی بندشوں اور اس سلسلہ میں سماجی امتیاز کی تفریق کو مٹادیا۔