حیدرآباد21اپریل(یواین آئی)تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 6,542نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,67,901ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,876ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ
24گھنٹوں کے دوران مزید 20اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 2,887 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,19,537 ہوگئی ہے۔