حیدرآباد14ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے اسمبلی کو بتایا کہ ریاست میں کے سی آرکٹس اسکیم سے 11,91,272 خاندانوں کو تاحال فائدہ پہنچا۔
انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں ایک سوال
کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ کے سی آرکٹس اسکیم کو متعارف کرنے کے بعد ریاست میں اسپتالوں میں زچگیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
قومی اوسط79فیصد کے برخلاف ریاست میں اسپتالوں میں زچگیوں کی تعداد 96فیصد ہوگئی ہے۔