حیدرآباد27اپریل(یواین آئی)تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 10,122نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 4,11,905ہوگئی ہے۔
ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر2,094ہوگئی ہے کیونکہ
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 52اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 6,446 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,40,590ہوگئی ہے۔