: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پٹنہ/23مئی(ایجنسی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور سابق نائب وزیراعلی تیجسوی پرساد یادو نے پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھورہی قیمتوں پر وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی کی کپتانی میں ان پٹرولیم اشیا کی قیمتیں سنچری کی قریب پہنچ گئی
ہیں۔مسٹر یادو نے آج سوشل نیٹورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھے پوسٹ میں کہا کہ مودی جی کی بہترین کپتانی میں تیل کے کھیل میں پٹرول ۔ڈیزل سنچری مارنے کے قریب ہیں۔
اپوزیشن کے لیڈر نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ سے عام لوگوں کی زندگی پر پڑ رہے اثرات کے بارے میں لکھا "ناظرین کی آنکھوں میں آنسو ۔ اسٹیڈیم میں سناٹا"۔