: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بنگلورو، 11 فروری (یو این آئی) ہندوستانی فضائیہ کے لیے 83 مقامی لڑاکا طیارے حاصل کرنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے تیجس کے لیے امریکی کمپنی جی ای سے انجن 404 کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور پہلا انجن اس سال مارچ میں فراہم کیا جائے گا اور اس
سال کے آخر تک مجموعی طورپر 12 انجن فراہم کیے جائیں گے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، جو تیجس تیار کرتی ہے، نے کہا ہے کہ تیجس مارک ون کے لیے انجن 404 کے ساتھ ساتھ انجن 414 کی سپلائی ہموار ہونے کے بعد، وہ 2031-32 تک تمام 180 تیجس طیارے فراہم کردے گی۔