کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
پٹنہ/12مئی(ایجنسی) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور سابق وزیر صحت تیج پرتاپ یادو اور سابق وزیر اعلیٰ دروگا پرساد رائے کی پوتی اور سابق وزیر چندریکا رائے کی بیٹی ایشوریا کی شادی آج ہے۔ اس شادی کو ریاست کے دو سیاسی گھروں میں ہونے والی بڑی شادی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس شادی
میں شامل ہونے کے لئے لالو یادو پیرول پر باہر آئے ہیں۔
رابڑی رہائش گاہ سے لے کر ایشوریا کے گھر تک شہنائی اور رسم و رواج چل رہے ہیں۔ ہر طرف خوشیوں کا ماحول ہے۔ باراتیوں کے لئے ذائقہ دار اور لذیذ کھانے پروسنے کی بھی تیاری چل رہی ہے۔