: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/7ڈسمبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے گودھرا ٹرین سانحہ کے بعد 2002 فسادات سے متعلق ایک معاملہ میں بدھ کو ایک اہم فیصلہ سنایا ۔ کورٹ نے اس معاملہ میں سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کے خلاف اس کے سابق معاون رئیس پٹھان کے الزامات کی جانچ کا راستہ صاف کردیا ہے۔
سیتلواڑ اور ان کی غیر سرکاری تنظیم سیٹیزن
فار جسٹس اینڈ پیس نے گجرات ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چینلج کیا تھا ، جس میں پٹھان اور دیگر کے خلاف جانچ کے مجستریٹ کی عدالت کے حکم کو صحیح ٹھہرایا گیا تھا۔
اس اپیل کے زیر التوا رہنے کے دوران سپریم کورٹ نے دو ستمبر 2011 کو نرودا فسادات معاملہ میں ثبوت گڑھنے کے الزام میں پٹھان اور دیگر کے خلاف جانچ کو ہری جھنڈی دکھانے سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگادی تھی ۔