: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی؛ 28 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کمپلیکس میں اشوکا یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں سماج میں مثبت تبدیلی لانے کی بے پناہ طاقت اور صلاحیت ہے انہوں نے کہا کہ سماج کو نوجوانوں سے بہت زیادہ
توقعات ہیں اور یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ان توقعات کو پورا کریں طلباء کو زندگی میں ناکامیوں سے مایوس نہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے مسٹر برلا نے زور دیا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہیں ا س لئے طلباء کو ہر چیلنج کو نئے موقع کے طور پر لینا چاہئے۔