حیدرآباد7جون(یواین آئی) تلنگانہ میں جائیدادوں اور اراضیات کے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
شہر کے گچی باولی میں واقع اسٹیٹ ڈاٹا سنٹر کے اصل سرور میں پیداہوئے تکنیکی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان
کو دور کرلیا گیا ہے جس کے بعد سرور نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا اور رجسٹریشن کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہوگیا ہے۔
گذشتہ چند دنوں سے اس سرور میں پیدا ہوئے تکنیکی مسائل کی وجہ سے رجسٹریشنس میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔