حیدرآباد، 30/ جنوری(یواین آئی) حال ہی میں پے رویثرن کمیشن(پی آرسی) کی سفارشات کے موقع پرمدعو نہ کئے جانے اور کمیشن کی جانب سے تنخواہوں پر کم نظرثانی کے نامناسب اعلان پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اساتذہ کی تنظیم ٹی پی یوایس کے لیڈروں نے شہر حیدرآباد میں بی آر کے بھون کے
محاصرہ کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنادیااور احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔
اس موقع پر ان احتجاجیوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور کہا کہ کمیشن کی جانب سے جو فٹ منٹ کا اعلان کیاگیا ہے وہ انتہائی ناکافی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ 45فیصد فٹ منٹ دیاجائے۔