حیدرآباد 28مئی (ایجنسی)تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر چندرابابو نائیڈو نے واضح کیا کہ ریاست میں تلگودیشم پارٹی ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔
پارٹی کو انتخابی شکست کے بعد پہلی بار گنٹور میں پارٹی کے سابق صدر اور بانی
این ٹی راما راؤ کی یوم پیدائش تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست میں تلگودیشم پارٹی ایک بہتر اپوزیشن کا رول ادا کرے گی۔
انہوں نے پارٹی کے ارکان سے کہا کہ وہ حالیہ انتخابات میں شکست سے مایوس نہ ہوں۔