: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،24اکتوبر (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا وفد کی قیادت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کی اور ان کے ساتھ اراکین بورڈ مولانا محمد ابوطالب رحمانی، جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کے علاوہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی اہم دینی و ملی شخصیات اور تیلگو دیشم پارٹی کے بعض مسلم وزرا اورایم ایل اے بھی شامل تھے۔
جنرل سکریٹری بورڈ نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
کہا کہ آپ ہی کی ہدایت پر اور آپ ہی کے ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں سے یہ بل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو سونپا گیا۔ اب تک حکومت کا یہ معمول رہا ہے کہ وہ اہم بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل متعلقہ گروپوں سے مشورہ کرتی تھی۔ اس سے قبل جتنی بار بھی وقف سے متعلق کو کی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لایا گیا، مسلمانوں کی معتبر جماعتوں اور مقتدر دینی و ملی شخصیات سے مشورہ ضرور کیا گیا۔ لیکن اس بار پہلی مرتبہ بغیر کسی مشورہ کہ ایسی ترمیمات تجویز کی گئیں جو وقف کی منشاء اور موقف اور وقف کے پورے تصور اور اس کی حیثیت کو بری طرح متاثر کر دیتی ہیں اور وقف املاک پر قبضوں کا راستہ ہموار کرتی ہیں۔