امراوتی/21جولائی(ایجنسی) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کی جانب سے کل لوک سبھا میں مرکزی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے گر جانے سے جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں وہیں ٹی ڈی پی نے اسے اپنی "اخلاقی فتح" کہا ہے۔ٹی ڈی پی کے لوک سبھا میں پارٹی لیڈر ٹی نرسمهن نے جمعہ کودیر رات کہا کہ بالآخر لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تحریک ہمارے لئے ایک اخلاقی فتح کے طور پر رہا۔
start;">لوک سبھا میں اس قرارداد پر ووٹنگ ہونے کے فورا بعد ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا146146یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ وزیر اعظم آندھرا پردیش کے لوگوں کی خواہشات اور جذبات کو ہلکے میں لے رہے ہیں۔ ہمارے مطالبات کو صرف اس وجہ سے مسترد کر دیا جاتا ہے کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے، ان کی ریاست کے تئیں یہ بے حسی کا ثبوت۔ جب مرکزی حکومت سے مددسے متعلق تمام کوششیں ناکام رہیں تو ہم مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے تھے۔