امروتی/15مارچ(ایجنسی) آندھرا پردیش میں برسر اقتدار تلگو دیشم پارٹی نے 11 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی میں چل رہے مخالف اور بغاوت کے درمیان جمعرات کی رات 126 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے، وزیراعلی اور ٹی ڈی پی صدر این چندرابابونائیڈو نے جمعرات 14 مارچ کو دیر رات
ایک پریس کانفرنس میں یہ فہرست جاری کی، فہرست میں انکا اور انکے بیٹے نارا لوکیش کے نام شامل ہے.
انہوں نے اسے مشن 150 پلس کا نام دیا ہے، پارٹی نے اسمبلی انتحابات کے کل 175 سیٹوں میں سے کم سے کم 150 سیٹیں جتنے کا ہدف رکھا ہے، نائیڈو نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں کی پہلی فہرست جمعہ کو اعلان کیا جائے گا.