the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 2 جنوری (ایجنسی) مختلف مطالبات کے سلسلے میں اناڈی ایم کے اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ہنگامے کی وجہ سے بدھ کو لوک سبھا میں وقفہ سوال میں خلل پیدا ہوگیا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔

اگرچہ، رافیل طیارے سودے معاملے پر بحث کو ایوان کے ایجنڈا میں شامل کئے جانے کی وجہ سے موجودہ سیشن کے آغاز سے ہی اس معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ پر ہنگامہ کرنے والی کانگریس کے رکن آج پرامن طورپر کارروائی میں حصہ لے رہے تھے۔

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کئی ارکان نے اسپیکر سمترا مہاجن کو نئے سال کی مبارک باد دی۔اسپیکر نے بھی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا " سال 2019 مبارک ہو ہر ایک کی زندگی خوشحال رہے"۔


font-size: 18px; text-align: start;">اس کے بعد محترمہ مہاجن نے جیسے ہی وقفہ سوال کی کارروائی شروع کی اسی وقت انا ڈی ایم کے اور ٹی ڈی پی کے رکن اپنے اپنے مطالبات کی تختياں لیے اسپیکر کی کرسی کے قریب آ گئے۔وہ ہاتھوں میں اپنے مطالبات کی تختیاں کو لے کر زور زور سے نعرے بازی کر رہے تھے ۔ اناڈی ایم کے کے رکن کاویری دریا پر ڈیم کی تعمیر روکنے کی مانگ کو لے کر اجلاس کے پہلے دن سے ہی ہنگامہ کررہے ہیں۔ ٹی ڈی پی کا مطالبہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور وہاں ریلوے زون اور اسٹیل فیکٹری بنانے کا ہے۔

محرمہ مہاجن نے ہنگامہ کرنے والے ارکان کو قائل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عام لوگ ہاؤس میں یہ سب نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اراکین کے نہ ماننے پر انہوں نےشورشرابے کے درمیان ہی وقفہ سوال کی کارروائی شروع کی ۔ قانون اورانصاف کے وزیر روی شنکر پرشاد نے بھی کچھ ارکان کے ضمنی سوالات کا جواب دیا۔ تاہم جب، شور میں اضافہ ہوا تو 11.18 بجے انہوں نے ہاؤس کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کردی145145۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.